وزیراعظم نے آئسولیشن ہسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سنٹر کا افتتاح کر دیا
09 جولائی 2020 (13:08) 2020-07-09

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد آئسولیشن ہسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سنٹر کا افتتاح کردیا ۔

مذکورہ آئسولیشن ہسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر فعال ہوگیا اور اس کو صرف40 روز میں مکمل کیا گیا ہے۔

آئسولیشن ہسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر میں 250بیڈز کی سہولت موجود ہے۔ سینٹرمیں ریڈیالوجی اور پیتھالوجی لیبارٹری کے علاوہ ایک مردہ خانہ اور آتش خانہ بھی موجود ہے۔

ہسپتال حرارت، وینٹی لیشن اور سیوریج نظام بھی موجود ہے۔ ہسپتال میں لیبارٹری انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم، آگ اور دھویں کا پتہ لگانے کا نظام بھی موجود ہے۔ ہسپتال کو کورونا وائرس اور دیگر بیماریوں کے علاج کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔


ای پیپر