file photo

وفاقی وزیر تعلیم کا تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلان
09 جولائی 2020 (13:02) 2020-07-09

اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلان کر دیا، یعنی جولائی کے 20 دن اور پورا اگست بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، ستمبر کے وسط میں سکول دوبارہ کھل رہے ہیں۔

اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اجلاس میں سکول کھولنے سمیت متعدد امور زیرغور آئے، تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، ستمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ صحت کے انڈیکیٹرز کو مد نظر رکھا جائیگا، حالات ٹھیک ہوگئے تو ادارے مرحلہ وار کھولے جائیں گے اور ایس اوپیز پر نظرثانی کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگست کے پہلے اور پھر تیسرے ہفتے اس فیصلے پر نظرثانی کریں گے، فیصلہ ہوا ہے کہ مختلف تعلیمی اداروں کو انتظامی دفاتر پہلے کھولنے کی اجازت دی جائے، ستمبر کے پہلے ہفتے صحت کے معاملات سے متعلق مشاورت ہوگئی، تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق ایس اوپیز کی مختلف تجاویز آرہی ہیں، تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق ٹریننگ ہوگی۔


ای پیپر