file photo

پاکستان میں کورونا سے مزید 61 افراد جان کی بازی ہار گئے
09 جولائی 2020 (12:51) 2020-07-09

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 61 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی تعداد 4 ہزار 983 ہوگئی۔

24 گھنٹے میں 3 ہزار 359 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 848 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کے 1 لاکھ 45 ہزار 311 مریض صحت یاب ہوگئے۔

سندھ میں 99 ہزار 362، پنجاب 84 ہزار 584 کیس رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں 29 ہزار 52، بلوچستان میں 11 ہزار 52 کیس سامنے آچکے۔


ای پیپر