وزیر اعظم نے قیدیوں کو اضافی سہولتیں دینے سے روک دیا
09 جولائی 2019 (21:29) 2019-07-09

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کرپٹ مافیہ کیخلاف ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آگیا ،جیلوں میں بند قیدیوں ،حوالاتیوں کو اضافی سہولتیں ،سپیشل سروسز دینے سے روک دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے بھی ایسے قیدیوں کو جو جرم ثابت ہونے پر جیلوں میں سزا کاٹ رہے ہیں کو دی جانے والی ایسی تمام سہولتوں سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے ،وزیر اعظم کے مطابق ایسے افراد جو منی لانڈرنگ میں قید ہیں ان سے ایسی تمام سہولتیں واپس لے لی جائیں ،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی وزیر اعظم سیکرٹریٹ خود نگرانی کرے گا ۔

اطلاعات کے مطابق جیلوں میںبند قیدیوں کو اضافی سہولتوں میں ٹی وی ،چارپائی ،اے سی اور اخبار جیسی چیزیں شامل ہیں ،واضح رہے اس وقت پنجاب کی جیلوں میں بڑے بڑی شخصیات بند ہیں جن کو یہ اضافی سہولتیں میسر تھیں ،اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ سہولتیں ان لوگوں سے بھی واپس لی جائینگی یانہیں؟


ای پیپر