سری دیوی کی موت حادثہ نہیں قتل تھا ,حیران کن انکشافات
09 جولائی 2019 (21:01) 2019-07-09

ممبئی :بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی مو ت ایک حادثہ نہیں بلکہ قتل تھی ایسا کہنا تھا ڈی جی پی شری راج سنگھ کا ،انہوں نے انکشاف کیا کہ سری دیوی کی موت کے حوالے سے مضمون شائع ہوا جس میں انہوں نے آنجہانی فارنسک سرجن ڈاکٹر عمادھتن کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ڈاکٹر نے مجھے بتایا تھا کہ سری دیوی کی موت قتل کا شاخسانہ ہو سکتی ہے ۔

شری راج سنگھ نے وجہ بتائی کہ بہت سے ثبوت ایسے بھی ہیں جس سے ثابت ہو سکتا ہے کہ سری دیوی کی موت محض ایک حادثہ نہیں بلکہ قتل تھا ،ڈی جی پی نے مضمون میں یہ لکھا کہ ڈاکٹر عماد ھتن کے مطابق اگر انہوں نے زیادہ شراب نوشی بھی کی ہوتی تو و ہ پھر بھی ایک پاﺅں کے ساتھ ٹب میں ڈوب نہیں سکتی تھیں ،کیونکہ ایسا ممکن نہیں کہ کسی دوسرے شخص کی ڈبونے کی کوشش کے بغیر کوئی بھی ایک پاﺅں یا سر کے ساتھ باتھ ٹب میں ڈوب جائے ۔

یا د رہے کہ 54سالہ لیجنڈری اداکارہ سری دیوی دبئی کے ہوٹل باتھ رو م میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں جسے ایک حادثاتی موت قرار دیا گیا تھا ۔


ای پیپر