مریم نواز کے پاس اور کتنی ٹیپس موجود ہیں ؟حیران کن انکشافات
09 جولائی 2019 (18:44) 2019-07-09

اسلام آباد :مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو سامنے لا کر ملکی سیاست میں اور نظام میں ہلچل مچا دی ،جس کے بعد اب مریم نواز کا ایک اور دعویٰ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ان کے پاس مزید دو اور ویڈیوز بھی موجود ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق احتسا ب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایک دفعہ پھر یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا یہ ویڈیو اصلی ہے یا جعلی ، مریم نواز نے اس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس مزید دو اور ٹیپس بھی موجود ہیں اور اسکے علاوہ 2سے 3آڈیوز بھی ہیں ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کا نواز شریف کے فیصلے کے بعد بھی رمضان میں ن لیگ کے کچھ لوگوں سے رابطہ بھی ہوا ہے ، مریم نواز نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ احتساب عدالت کے جج عمرہ ادائیگی کیلئے بھی گئے اور انہوں نے کہا کہ عمرہ پر اس لیے گئے کہ ان کا ضمیر اس با ت کو گوارہ نہیں کر رہا تھا ملامت کرتا ہے ،شاید وہ اللہ تعالی سے معافی مانگنے گئے ہوں ، مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسی بے گناہ کو سزا دینا بہت بڑا بوجھ ہوتا ہے ۔

مریم نواز نے مزید گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی سعودی عرب میں ایک نہیں متعدد بار ملاقات ہوئی جس کی آڈیواور ویڈیو بھی موجود ہے ۔


ای پیپر