اپنے دورحکومت میں نواز ،زرداری نے غیر ملکی دوروں پر اربوں خرچ کیے ،شفقت محمود
09 جولائی 2019 (18:28) 2019-07-09

لاہور : شفقت محمود نے نواز اور زرداری کے اپنے دور حکومت میں کیے گئے شاہ خرچیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا .

تفصیلات کے مطابق  شفقت محمود نے بتایا  کہ  زرداری کے بطور صدر غیر ملکی دوروں پر ایک ارب 42کروڑ روپے خرچ ہوئے ،  آصف زرداری کے 48دورے ذاتی نوعیت کے تھے ،زرداری کے صرف دبئی کے 51دورے تھے ،جن پر 10کروڑ روپے خرچ ہوئے ،آصف زرداری نے اپنے دورہ صدارت میں 134غیر ملکی دورے کیے ،آصف زرداری اپنے ان دوروں میں سوا تین ہزار لوگوں کو اپنے ساتھ بیروملک لے کر گئے ،زرداری کے بطور صدر غیر ملکی دوروں پر ایک ارب 42کروڑ روپے خرچ ہوئے ،آصف زرداری نے ساڑھے چار کروڑ روپے کے تحائف لوگوں کو دئیے ۔

شفقت محمود نے مزید بتایا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ دوسری طرف ملکی قرضے بڑھ رہے تھے جنہیں دیکھ کر رونگھٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ،غریب ملک کے سابق صدر زرداری کا یہ عالم تھا کہ دوکروڑ کی ٹپس دیں ،5کروڑ کے گفٹ بھی دئیے گئے ۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی صدر زرداری سے کم نہ تھے ،انہوں نے بھی ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹا ،نواز شریف چار سال میں 262دن بیرون ملک دوروں پر رہے ،چار سال میں ایک ارب 84کروڑ روپے بیرون ملک دوروں پر خر چ کیے گئے ،ان کے اخراجات میں پی آئی اے کا طیارہ استعمال کرنے کا نقصان شامل نہیں ہے ،نواز شریف کے لندن کے بیس دورے ذاتی تھے ،جن پر سرکاری خرچ ہوا ،سابق وزیر اعظم نے غریب ملک کے عوام کا پیسہ بیرون ملک دوروں میں ٹپس پر اڑا دیا ،نواز شریف لندن کے 24دورے کیے ،انہوں نے لندن دوروں پر 22کروڑ 39لاکھ خرچ کیے ۔

دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان جو امریکہ سرکاری دورے پر جا رہے ہیں ،وہ اپنی رہائش سفیر کے گھر کرینگے ۔


ای پیپر