فوٹو بشکریہ فیس بک

نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار فاشسٹ نیازی ہوگا: شہباز شریف
09 جولائی 2019 (15:19) 2019-07-09

لاہور: ن لیگ کے صدر شہباز شریف بڑے بھائی کو جیل میں پرہیزی کھانا فراہم نہ کرنے پر سیخ پا ہوگئے، کہا نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار فاشسٹ نیازی ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ مریض کا پرہیزی کھانا روک کر عمران نیازی سیاسی انتقام کے بدترین درجے پر فائز ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فسطائیت کی کالی رات ختم ہونے کو ہے پھر ان تمام مظالم کا حساب ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے مریم نواز نے بھی والد کے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کرنے پر کوٹ لکھپت جیل کے باہر بھوک ہڑتال کی دھمکی دی تھی۔


ای پیپر