فوٹو بشکریہ فیس بک

اپوزیشن سنیٹرز نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد جمع کروا دی
09 جولائی 2019 (14:49) 2019-07-09

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کا معاملہ، اپوزیشن سنیٹرز نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق 38 اراکین نے عدم اعتماد کی قرارداد پر دستخط کئے۔ قرارداد شیری رحمان اور لیگی سنیٹر جاوید عباسی نے تیار کی ہے، دستخط شدہ قرادردار سیکرٹری سینیٹ کے پاس جمع کرائی گئی۔

چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف قرارداد پر اپوزیشن سینیٹرز کے دستخط کرائے گے۔

قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ ظفرالحق کی صدارت میں ہوانے والے اجلاس میں سینیٹر مشاہد اللہ خاں، شیری رحماں، مولانا عطاالرحمان، عثمان کاکڑ، آصف کرمانی، میر کبیر محمد شاہی، سینیٹر ستارہ ایاز، پرویز رشید، مصدق ملک، جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم سمیت دیگر رہنما شامل ہوئے۔

چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن کے امیدوار کا فیصلہ 11 جولائی کو رہبر کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔


ای پیپر