فوٹو/ سوشل میڈیا

آئی ایم ایف پاکستان کو آج ایک ارب ڈالر کی قسط فراہم کرے گا
09 جولائی 2019 (13:01) 2019-07-09

اسلام آباد: 6 ارب ڈالر کا معاشی پیکج، آئی ایم ایف پاکستان کو آج ایک ارب ڈالر کی قسط فراہم کرے گا۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو آئندہ ماہ بجلی کے ریٹس ڈھائی روپے فی یونٹ بڑھانا ہونگے جبکہ ستمبر تک 1 ہزار ارب روپے کے ٹیکسز جمع کرنے ہونگے۔ پیکیج مکمل ہونے تک پاکستان کوئی اسکیم نہیں لاسکے گا۔ ٹیکس آمدن بڑھے گی تو معاشی ترقی بڑھے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے قرض پروگرام کا مقصد ملکی معیشت اور اداروں کا استحکام ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے 27 نکات پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔

دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کے لیے 10 ارب ڈالرز قرض کا اعلان کیا ہے جو 5 سالوں میں دیا جائے گا۔


ای پیپر