فوٹو بشکریہ فیس بک

ورلڈ کپ سیمی فائنل، پہلا ٹاکرا آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا
09 جولائی 2019 (12:32) 2019-07-09

لندن: آئی سی سی ورلڈ کپ اپنے اختتام کی جانب بڑھنے لگا، ٹرافی کس کے دیس جائے گی، تین میچوں میں فیصلہ ہو جائے گا۔ پہلے سیمی فائنل میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہوگا۔ فاتح ٹیم ٹائٹل کی جنگ لڑے گی جبکہ ہارنے والی گھر کا ٹکٹ کٹائے گی۔

ورلڈ کپ سیمی فائنل مرحلے کا پہلا ٹاکرا، پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے مانچسٹر میں شروع ہو گا۔ بہترین پرفارمنس دکھانیوالے بھارت اور شاندار آغاز کے بعد لڑکھڑا جانیوالی ٹیم نیوزی لینڈ ہوں گی آمنے سامنے۔

ٹیم بھارت 9 میچز میں 7 فتوحات کے بعد نمبر ون ٹیم بنی تو بلیک کیپس 9 میں سے 5 جیتے اور بہتر رن ریٹ کیوجہ سے سیمی فائنل تک پہنچے۔

ورلڈ کپ تاریخ میں دونوں 8 بار مدمقابل ہوئے 4 مرتبہ کیویز نے میدان مارا تو 3 میں بھارت کو کامیابی ملی۔


ای پیپر