فوٹو بشکریہ فیس بک

قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی جلد بازی میں نہیں ہو گی: احسان مانی
09 جولائی 2019 (12:08) 2019-07-09

لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لے کر اگلے چار سال کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی، جن میں کپتان کی تقرری بھی شامل ہوگی۔

ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس پر احسان مانی بھی حیران ہوئے، کہا توقع تھی ٹیم ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلے گی، لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ پاکستانی ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے، تاہم اس میں ذہنی پختگی کی کمی ہے جس پر کام ہونا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ٹیم میں کوئی تبدیلی جلد بازی میں نہیں ہو گی، جلد بازی میں کوئی فیصلہ کرنے کے بجائے شارٹ ٹرم انتظام کے تحت نئی انتظامیہ کو لایا جاسکتا ہے۔ جن میں کپتان کی تقرری بھی شامل ہوگی۔

احسان مانی کے مطابق ہیڈکوچ مکی آرتھر سے ٹیم پرفارمنس کے متعلق بات ہوئی ناکہ انکے معاہدے کی توسیع کے بارے میں۔


ای پیپر