Source : Yahoo

حج پر جانے والے افراد دھوکہ سے بچیں,سعودی حکام نے واضح اعلان کر دیا
09 جولائی 2018 (21:58) 2018-07-09

جدہ: سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ آئندہ ہفتے کے روز سے مملکت کے اندر سے مقامی اور مقیم غیر ملکی عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر رہی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر حج کی رجسٹریشن کے لیے عمومی پروگرام، کم اخراجات پرحج اور حج المیسر جیسے 3 پروگرامات تشکیل دیے گئے ہیں۔ ہر ادارے کی طرف سے حج رجسٹریشن کے لیے 93 فی صد کے تناسب سے افراد کا چنا کیا جائے گا جب کہ مخصوص حج کوٹے سے 7 فیصد افراد لیے جائیں گے۔

وزارت حج نے مقامی سطح پر حج ٹور آپریٹرز کمپنیوں کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ حج سروسز کے حوالے سے وی آئی پی جیسی اصطلاحات استعمال کرنے سے گریز کریں اور اپنے اشتہارات میں مبالغہ آرائی سے اجتناب کریں۔ ہر کمپنی عازمین کی رجسٹریشن کے وقت اپنا سرکاری رجسٹریشن نمبر، لائسنس نمبر اور مجاز تعداد کا واضح الفاظ میں ذکر کرے کیونکہ حکومت کی طرف سے تمام عازمین کو مساوی بنیادوں پر بلا تفریق سروسز فراہم کی جائیں گی۔


ای پیپر