Source : Yahoo

اقتدار ملا تو وطن کی بیٹی عافیہ صدیقی کو ضرور واپس لاوں گا،عمران خان
09 جولائی 2018 (21:26) 2018-07-09

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اقتدار ملا تو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لاوں گا۔

پیر کو سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتخابات 2018کیلئے پارٹی منشور پیش کرتے ہوئے ایک بڑا اعلان کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ اقتدار ملا تو ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو وطن واپس لاوں گا۔

پی ٹی آئی نے دیگر پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کا وعدہ بھی انتخابی منشور میں شامل کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 2010 میں امریکی عدالت نے جھوٹے الزام میں 86 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ پاکستان میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کئی بار احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔


ای پیپر