Source : Yahoo

آصف زرداری اور فریال تالپور کا نا م ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم
09 جولائی 2018 (19:21) 2018-07-09

اسلام آباد: نوازشریف کے بعد آصف زرداری کے گردبھی عدالتوں کا گھیرا تنگ ہونے لگا، مبینہ جعلی اکاونٹس کےذریعے منی لانڈرنگ معاملے پر سپریم کورٹ نے آصف زرداری اور فریال تالپورکو طلب کر لیا۔

سپریم کورٹ کے تحریری حکم کے مطابق دونوں کو 12جولائی کو طلب کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹس بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ آصف زرداری ، فریال تالپور اور زین ملک سمیت دیگر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم بھی دیدیا ہے، سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ میں جعلی اکاو¿نٹس سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا۔

عدالت نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ 12 جولائی کو سماعت پر حاضری یقینی بنائیں، چیئر مین نیب ، چیئر مین ایس ای سی پی اور چیئر مین ایف بی آر کو نوٹس جاری۔

سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جعلی اکاونٹس میں ملوث اشخاص اور کمپنیوں کے مالکان کے نام ای سی ایل میں رہیں گے ، متعلقہ افراد کے نام تحقیقات مکمل ہونے تک تاحکم ثانی ای سی ایل میں رہیں گے۔ جعلی اکاونٹس میں رقم جمع کرانے والوں کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے جائیں، سمٹ بینک کی طرف سے جمع کرائے گئے 7 ارب روپے نہیں نکلوائے جاسکیں گے، متعلقہ اکاو¿نٹ تاحکم ثانی منجمد رہے گا۔


ای پیپر