Source : Yahoo

پاک فوج کا ڈیمز کی تعمیر کیلئے دو دن کی تنخواہیں دینے کا اعلان
09 جولائی 2018 (19:07) 2018-07-09

راولپنڈی: تینوں مسلح افواج کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے دو دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے.

ترجمان پاک فوج کے مطابق دیامربھاشا اورمہمند ڈیمز کے لیے مسلح افواج کے افسران دو دن کی تنخواہ دیں گے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج ، بحریہ اور فضائیہ کے افسران دو دن کی تنخواہ دیں گے جب کہ سپاہی ایک دن کی تنخواہ دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج نے بحیثیت ادارہ یہ قدم اٹھایا ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ کے ساتھ ڈیمز پاکستان کیلئے کا بھی نعرہ لگایا .

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا حکم دے رکھا ہے اور اس حوالے سے چیف جسٹس نے ایک فنڈ بھی قائم کیا ہے جس میں انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے کہ چیف جسٹس نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے دس لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں۔


ای پیپر