مجھے ذہنی، جذباتی اور جسمانی ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا، کنگنا رناوت
09 جنوری 2021 (21:17) 2021-01-09

ممبئی: بالی وود کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انہیں ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا، انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ مجھ پر ذہنی، جذباتی اور جسمانی تشدد (ٹارچر) کیوں کیا گیا؟ مجھے اس قوم سے اس کا جواب چاہیے۔ 

کنگنا نے ویڈیو میں مزید کہا کہ میں آپ کیلئے کھڑی ہوئی، اب آپ میرے لئے کھڑے ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ جب سے میں نے عوام کی بھلائی کی بات کی، تو لوگوں نے مجھے ٹارچر کرنا شروع کردیا۔ میرا گھر گرادیا گیا، کیونکہ میں کسانوں کی بھلائی کی بات کرتی تھی، میرے خلاف متعدد کیسز بنادیئے گئے، جبکہ ایک کیس تو میرے خلاف یہ بنایا کہ میں ہنستی بھی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری بہن رنگولی نے جب کورونا وائرس کے ابتدائی دنوں میں ڈاکٹروں کے ساتھ بدسلوکی پر آواز اٹھائی تو اس کے خلاف بھی کیس بنادیا گیا۔


ای پیپر