trump,presidency,resign,impeachment,two options
09 جنوری 2021 (16:42) 2021-01-09

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی کے آخری دن عبرت کا نشان بننے والے ہیں جب ان کے پاس دو آپشنز رہ گئی ہے کہ وہ عہدہ چھوڑ دیں یا مواخذے کیلئے تیار ہو جائیں۔امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کیلئے ڈیمو کریٹس نے چار صفحات پر مشتمل ایک مسودہ تیار کر لیا ہے ۔ جسے پیر کے روز ایوان نمائندگان میں پیش کئے  جانے کا امکان ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مسودے میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے جان بوجھ کر امریکیوں کو کیپل ہل پر حملے کیلئے اکسایا۔ٹرمپ کو منصب چھوڑنے یا مواخذے کا سامنا کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔ٹرمپ قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔انہیں جلد عہدے سے برطرف کیا  جائے۔

اس سلسلہ میں نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ امریکہ کیلئے شرمندہ کا باعث ہیں۔ٹرمپ کے مواخذے کےبارے میں کانگریس فیصلہ کریگی۔ ٹرمپ کا میری حلف برادری کی تقریب میں شرکت نہ کرنا خوشی کی بات ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو غیر متوازن صدر قرار دیدیا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ چیئر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف مارک ولی سے ملاقات میں انہوں نے غیر متوازن صدر کی ایٹمی کوڈ تک رسائی سمیت ٗ انتہائی حساس معاملات پر گفتگو ہوئی۔ایک پاگل صدر کو حاصل غیر معمولی اختیارات امریکی قوم کیلئے خطرہ کا باعث بن سکتے ہیں۔


ای پیپر