pm imran khan,reached,quetta,hazara,protest
09 جنوری 2021 (14:13) 2021-01-09

کوئٹہ: وزیر اعظم عمران خان ہزارہ برادری کے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعریف کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے۔

اطلاعات ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم کے ساتھ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ٗ اور دیگر اہم وفاقی وزرا اور معاونین بھی ہیں۔وزیر اعظم اس موقع پر سانحہ مچھ میں شہید ہونیوالے کے لواحقین سے تعزیف کریں گے اور انہیں یہ یقین دلائیں گے کہ دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دی جائیگی ۔

وزیر اعظم کی ملاقات کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے معززین اور علمائے کرام سے بھی کروائی  جائیگی۔جہاں پر اس واقعہ کے اسباب اور ان کی روک تھام کے حوالے سے گفتگو کی جائیگی۔ اس موضوع پر بھی بات کی  جائے گی کہ ملک بھر میں امن قائم کرنے کیلئے اور فرقہ وارانہ تنائو سے بچنے کیلئے علما کرام کے کردار سے فائدہ اٹھایا  جا سکے۔ وزیر اعظم کو اس دورہ میں بلوچستان حکومت کی طرف سے اب تک سانحہ مچھ پر ہونےوالی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائیگی اور انہیں بتایا جائیگا کہ اس کیس پر کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں۔


ای پیپر