Moroccan,woman,viral,video,sentenced,court,2 years
09 جنوری 2021 (13:22) 2021-01-09

رباط: مراکش میں ایک خاتون کی نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسے عدالت کی طرف سے عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شمالی افریقہ کے اسلامی ملک مراکش کے شہر تتون سے تعلق رکھنے والی 29 سال کی ایک شادی شدہ خاتون کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی اور اسے لاکھوں لوگوں نے دیکھا جس پر مراکش کی حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے اس خاتون کو ڈھونڈ نکالا اور پھر اسے عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا گیا۔

عدالت کی طرف سے اس خاتون کو شادی شدہ ہونے کے باوجوہ جسمانی تعلقات قائم کرنے اور عوامی جذبات کی توہین کرنے کے الزام میں مراکش کے قانون کے مطابق دو سال اور ایک ماہ کی سزا جبکہ پانچ سو درہم یا 45 یورو کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

اس خاتون کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب اس خاتون کی 4 سال پہلے کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ خاتون نے بتایا کہ اس کے ساتھ اس ویڈیو میں نظر آنے والے مرد کا تعلق بھی مراکش سے ہے لیکن وہ اس وقت نیدرز لینڈ میں رہائش پذیر ہے۔ مراکش کی پولیس نے اس شخص کیخلاف بھی مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

میڈیا کے مطابق اس خاتون کے 2بچے ہیں اور اس ویڈیو کے وائرل ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس نے اس سارے نازیبا عمل کے دوران نقاب کر رکھا تھا اور کالے رنگ کی قمیض پہن رکھی تھی۔خاتون نے پولیس کو بتایا کہ یہ ویڈیو اس کے ساتھ اس عمل میں شریک مرد نے ہی بنائی تھی۔


ای پیپر