trump,supporters,storming,capital hill,party,enjoy,dance
09 جنوری 2021 (10:59) 2021-01-09

واشنگٹن : ایک طرف ٹرمپ کے حامی کیپٹل ہل پر دھاوا بول رہے تھے اور لوگوں کی جانیں ضائع ہو رہی تھیں ۔ دوسری طرف امریکی صدر ٹرمپ پارٹی کر رہے تھے اور  دوستوں کے رقص اورمیوزک کے درمیان یہ سارا منظر لائیو دیکھنے میں مصروف تھے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا اور سوشل ویب سائٹس کی طرف سے امریکی صدر ٹرمپ کیخلاف مسلسل خبروں کا سلسلہ جاری ہے۔اب امریکی صدر ٹرمپ پر الزام لگایا گیا ہے کہ جب کیپٹل ہل پر ان کے حامی دھاوا بول رہے تھے تو وہ اس سارے منظر کو اپنے دوستوں کی محفل میں انجوائے کرنے میں مصروف تھے۔ اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ ٹی وی لائیو مناظر دیکھ رہے ہیں جبکہ بیک گرائونڈ پر میوزک چل رہا ہے اور ایک خاتون اس موقع پر خوشی سے ڈانس کا ایک سٹیپ بھی کر رہی ہے۔

امریکی میڈیا نے اس ویڈیو کو اس رنگ میں  نشر کیا  جائے نیرو بانسری بجا رہا ہو۔ یعنی جب روم جل رہا تھا تو نیرو باہر سکون سے بانسری بجا رہا تھا۔ کیپٹل ہل پر ٹرمپ کے حامل حملہ کر رہے تھے تو ٹرمپ پارٹی میں مصروف تھے۔ جبکہ ویڈیو میں ایسا کچھ نظر نہیں آرہا ۔ ساری ویڈیو کے درمیان ٹرمپ کی نظر سکرین سے نہیں ہٹی ٗ ان کی اہلیہ ساتھ کھڑی تھیں۔ جبکہ بیک گرائونڈ پر میوزک ضرور تھا مگر ڈانس کرنے والی خاتون کا اب تک ٹرمپ سے کیا تعلق ہے یہ واضح نہیں ہو سکا۔ 


ای پیپر