agreement,hazara action committee,Baluchistan govt,15 lakhs,family
09 جنوری 2021 (10:00) 2021-01-09

کوئٹہ : ہزارہ ایکشن کمیٹی اور بلوچستان حکومت/ مذاکراتی ٹیم کے درمیان ایک تحریری معاہدہ تشکیل پایا ہے جس کے تحت شہدا کے لواحقین کو فی خاندان 15 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے ٗ ایک ہائی لیول تشکیل دیا گیا ہے جو تحقیقات کی نگرانی اور انصاف کے عمل کی فراہمی کی نگرانی کرے گا ٗ جے آئی ٹی تشکیل کی جائیگی ٗ متاثرہ خاندانوں کے اہل افراد کو نوکریاں فراہم کی جائیگی اور ان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے مسائل حل کئے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے ہزارہ کمیونٹی کے شہدا کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔وفاقی حکومت کی مذاکراتی ٹیم اور بلوچستان حکومت نے شہدا ایکشن کمیٹی کے ساتھ بات  چیت کے مطابق جو تحریری معاہدہ کیا ہے اس کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ ایک ہائی لیول کمیشن بنایا گیا ہے جس کی صدارت بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ ضیا اللہ کریں گے۔

صوبائی اسمبلی کے دو ممبران ٗ بلوچستان حکومت کے دو سنیئر افسران ٗ ڈی آئی جی کے رینک کا ایک آفیسر ٗ شہدا ایکشن کمیٹی کے دو ارکان اس کمیشن میں شامل ہوں گے۔اس کمیشن کا کام اس با ت کو ممکن بنانا ہے کہ وہ تحقیقات کی نگرانی کرے کہ آیا وہ درست طریقے سے ہو رہی ہیں؟ ٗ گزشتہ 22 سالوں میں ہزارہ کمیونٹی کیخلاف ہونیوالے دہشت گردی کے مقدمات کو دیکھا جائے کہ اس میں انصاف فراہم ہو سکا ہے ؟ ان کیسز میں جن ملزمان کی سزائیں ملتوی ہیں ان کو ممکن بنانا اور  ہزارہ کمیونٹی کے مسنگ پرسنز کی تحقیقات کرنا۔

بلوچستان حکومت کی طرف سے فی خاندان 15 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ حکومت بلوچستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی ٗ کوئٹہ اور دیگر مرکزی شہراہوں پر سفر کرنے والے اور ملک بھر میں کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والی ہزارہ شیعہ کمیونٹی کی سکیورٹی اور حقاظت کیلئے ایک پروگرام تشکیل دیں گے اور ان کی سکیورٹی کو یقینی بنایا  جائیگا۔

ڈائریکٹر جنرل نا درا اور ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کوئٹہ ایک سپیشل کمیٹی تشکیل دیں گے جس کے تحت ہزارہ کمیونٹی کی ان شکایات کا ازادہ کیا جائیگا جس کے تحت انہیں شناحتی کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ٗ اس کے ساتھ ساتھ بلاک کیسز اور کلیرنس کیسز میں ہزارہ کمیونٹی کے لوگوں کو آسان سہولیات فراہم کی جائیں گی۔بلوچستان کی حکومت شہدا کے خاندان کے اہل افراد کیلئے نوکریوں کا بندوست کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز کریگی 


ای پیپر