دھرنا کمیٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم
09 جنوری 2021 (00:13) 2021-01-09

کوئٹہ : دھرنا کمیٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ۔ شہدا کے ورثا نے تدفین کی اجازت دیدی۔ 

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی سربراہی میں حکومت کے وفد نے دھرنا کمیٹی سے رات گئے بات چیت ہوئی اور انہوں نے دھرنا کمیٹی سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی۔ حکومتی وفد میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، وفاقی وزیر علی زیدی اور زلفی بخاری شامل تھے۔ 

دوسری جانب وزیراعظم کے معاونِ خصوصی شہباز گل کہتے ہیں کہ تدفین ہوتے ہی وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچیں گے۔ 

واضح رہے کہ تین جنوری کو بلوچستان کے علاقے مچھ میں مسلح افراد نے اسلحے کے زور کمرے میں سونے والے گیارہ کان کنوں کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ اس واقعے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

اس واقعے کے بعد صدر مملکت پاکستان، وزیراعظم عمران خان سمیت مختلف سیاسی شخصیات نے اظہار مذمت کیا تھا جبکہ عمران خان نے ایف سی کو واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیا تھا۔ تاہم ہزاری برادری نے پیش آنے والے سانحے کے بعد کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر اپنے پیاروں کی میتیں رکھ کر دھرنا دے دیا جو ابھی تک جاری ہے۔ 


ای پیپر