کیونکہ یہ میں ہوں ٗ بالکل اصلی
09 جنوری 2020 (23:55) 2020-01-09

ممبئی :بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کو مسلسل موٹاپے کی وجہ سے شائقین کی طرف سے مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس کا وہ بھرپور جواب بھی دیتی ہیں مگر اب انہوں نے ایک الگ انداز میں ایسے لوگوں کو جواب دیا ہے جو ان کو باڈی شیمنگ کا نشانہ بناتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ان پر شائقین فقرے کس رہے ہیں جس کے جواب میں سوناکشی سنہا نے سوشل میڈیا پر  کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے جو کپڑے زیب تن کیے ہیں ان پر کچھ ایسے جملے لکھے ہیں جو ایسے صارفین کے لیے خاموش پیغام ہیں جو ان پر بے جا تنقید کرتے ہیں۔

ایک تصویر میں ان کی شرٹ پر ہیش ٹیگ کے ساتھ ’’ اصلی ‘‘ لکھا ہوا ہے  جبکہ دوسری میں ’’کچھ چھپانے کی ضرورت نہیں ‘‘لکھا ہے۔ سوناکشی نے اپنی ایک تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’بہتر اور مضبوط ہونے کا وقت آگیا ہے‘‘۔سوناکشی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’ کیونکہ یہ میں ہوں ، بالکل اصلی !‘‘


ای پیپر