میرا کردار میرے پاس تم ہو سے متاثر نہیں : اقرا عزیز
09 جنوری 2020 (23:18) 2020-01-09

کراچی : اداکارہ اقرا عزیزجھوٹی کے کردار میں 50کروڑ کیلئے سب کو چھوڑنے پر تیار ہوگئی۔

نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے نئے ڈرامے میں اقرا عزیز کو کردار کو بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔ اقرا کا اپنے کردار کے بارے میں کہنا ہے کہ نمرا کا کردار بہت منفرد ہے کیوں کہ ہر کوئی تو جھوٹ بولتا ہے لیکن یہ لڑکی اس طرح کی ہے کہ جو مسلسل جھوٹ بولتی ہے، لڑتی ہے بحث کرتی ہے اور ڈھیٹ بن کر سامنے کھڑی بھی رہتی ہے۔ حتی کہ اتنی خود غرض ہے کہ اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے کچھ بھی کر گزرتی ہے۔

اقرا عزیز نے کہا کہ اس ڈرامے کی کہانی میرے پاس تم ہو سے خاصی مختلف ہے لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ میں اس ڈرامے میں ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہوں جو 50 کروڑ روپے کے خاطر سب کچھ چھوڑ دینے کو تیار ہو جاتی ہے۔ یہ تاثر غلط ہے کہ یہ کردار میرے پاس تم ہو کے کردار سے مماثلت رکھتا ہے۔


ای پیپر