مودی کا نگرانی کے بغیر مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرانے سے انکار
09 جنوری 2020 (22:43) 2020-01-09

نئی دہلی:بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے وفد نے حکومتی نگرانی میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ کشمیر کا بھارتی حکومت کی نگرانی میں گائیڈڈ دورہ نہیں کرنا چاہتے، حقائق جاننے کے لیے بعد میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے، بھارتی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے وفد نے حکومتی نگرانی میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔گذشتہ روز امریکا سمیت 16 ملکوں کے سفیروں کو مودی سرکار کشمیر کے دورے پر لے جانا چاہتی تھی ایسے میں یورپی یونین کے وفد نے دورہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

یورپی یونین نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ کشمیر کا بھارتی حکومت کی نگرانی میں گائیڈڈ دورہ نہیں کرنا چاہتے، حقائق جاننے کے لیے بعد میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے۔


ای پیپر