سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے : ٹرمپ کا اعلان
09 جنوری 2020 (22:19) 2020-01-09

واشنگٹن:عراق میں امریکی فوج پر ایرانی میزائل حملے کے بعدٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ" سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے!ایران کی جانب سے عراق میں واقع دو فوجی اڈوں پر میزائل داغے گئے۔جانی و مالی نقصان کاتخمینہ لگایاجارا ہے۔

سوشل میڈیا پر امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ"دنیا میں کسی بھی جگہ پر ہمارے پاس سب سے طاقتور اورہتھیاوں سے بہترین لیس فوج ہے۔میں کل صبح ایک بیان جاری کررہاہوں۔"

یاد رہے کہ امریکی دفاعی ادارے پینٹا گون نےاس سے قبل یہ کہا تھا کہ یہ میزائل ایران سے داغے گئے جن کا ہدف الاسعد اور اربل میں دو فوجی اڈے تھے جن پر امریکی اور اتحادی فوجی تعینات ہیں۔وہ خطے میں امریکی اہلکاروں،شراکت داروں اور اتحادیوں کی حفاظت اور دفاع کے لئے تمام ضروری اقدام اٹھائے گا۔


ای پیپر