سعودی شہریوں نے ایک سال میں 934 ارب ریال خرچ کئے
09 جنوری 2020 (20:40) 2020-01-09

ریاض: سعودی شہریوں نے ایک سال کے اندر 934.37 ارب ریال خرچ کردیے، سعودی عرب نے اوسط عالمی خرچ کے حوالے سے 9.3 ارب ریال زیادہ خرچ کیے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سنہ 2019 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران سعودی عرب میں صارفین نے 334 دن کے دوران 934.37 ارب ریال خرچ کیے۔ ماہانہ اوسط خرچ 77 ار ب ریال رہا۔اس سے گزشتہ برس یعنی 2018 میں مکمل خرچ 980.63 ارب ریال رہا تھا، اسی طرح 2017 میں 928.98 ارب ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔ سعودی عرب نے اوسط عالمی خرچ کے حوالے سے 9.3 ارب ریال زیادہ خرچ کیے۔

 2019 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران سعودی صارفین کا مجموعی خرچ 934.37 ارب ریال تک پہنچ گیا۔یہ سنہ 2018 کے ابتدائی 11 ماہ کے مقابلے میں 39.92 ارب ریال زیادہ رہا۔ سب سے زیادہ خرچ مئی میں ہوا۔ 2019 کے ماہ مئی میں خرچ 100.07 ارب ریال ریکارڈ کیا گیا۔نومبر 2019 کے دوران سعودی عرب میں صارفین کا خرچ سالانہ بنیاد پر 7.4 فیصد زیادہ ہوا۔ صارفین نے 5.92 ارب ریال زیادہ خرچ کیے۔


ای پیپر