پاکستان ،بنگلہ دیش کرکٹ سیریز ،اہم خبر آگئی
09 جنوری 2020 (20:31) 2020-01-09

لاہور: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)نے پاکستان سے سیریز کھیلنے کے حوالے سے فیصلے کے لیے مزید چار روز کا وقت طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں دونوں بورڈ کے حکام کے درمیان رابطہ ہوا، بی سی بی سیریز سے متعلق کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ سے بات کر رہا ہے جبکہ اس کے لیے حکومتی اجازت بھی درکار ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سیریز کے حوالے سے بی سی بی اتوار یا پیر تک آگاہ کردے گا۔اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ مرحلہ وار سیریز کھیلنے پر بضد ہے، جبکہ پی سی بی پہلے ٹی ٹوئنٹی اور بعد میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا خواہاں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل کر سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا چاہتی ہے۔


ای پیپر