جنرل ندیم رضا کو اہم ترین انعام سے نواز دیا گیا
09 جنوری 2020 (20:25) 2020-01-09

اسلام آباد: جنرل ندیم رضا کو اہم ترین انعام سے نواز دیا گیا، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز سے نوازا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں خصوصی تقریب کے دوران صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز سے نوازا۔صدر مملکت نے جنرل ندیم رضا کو انکی قابل تحسین خدمات پر نشان امتیاز عطا کیا۔

تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے۔ ائیر چیف مجاہد انور خان سمیت اعلی سول اور عسکری قیادت نے بھی تقریب میں شرکت کی


ای پیپر