ایران امریکہ کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرے :خواجہ آصف
09 جنوری 2020 (20:22) 2020-01-09

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے مرکزی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرے، امریکی صدر ٹرمپ اور ایران کے حالیہ بیانات سے حالات میں بہتری آئے گی اور دونوں ممالک کشیدگی کو امن کی طرف لے کر جائیں گے۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ایران کے حالیہ بیانات سے حالات میں بہتری آئے گی اور دونوں ممالک کشیدگی کو امن کی طرف لے کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے پاکستان ایران امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کے لئے اپنا مثبت اور غیر جانبدار کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔اس سلسلہ میں ماضی میں ہم نے جو اقدامات کرنا تھے وہ نہیں کئے جاسکے جس کی وجہ سے ہمارا کردار متاثر ہوا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرے۔جمعیت علما اسلام ف کے رکن قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے ایران امریکہ کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لئے پاکستان اپنا مثبت اور غیر جانبدار کردار ادا کرے۔ پاکستان کو امن کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھی خطے میں امن کو برقرار رکھنے کے لئے اپنے رویے میں تبدیلی لائے۔

اگر دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہوئی ہے تو اس کے اثرات پورے مشرق وسطی پر پڑیں گے جو گزشتہ پندرہ سالوں میں غیر اعلانیہ جنگ کی حالت میں ہیں۔ زاہد اکرم درانی نے کہا کہ ایران امریکہ کے درمیان جنگ دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ہے۔ دونوں ممالک کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔


ای پیپر