تین امریکی بہنوں سے افغانی شہریوں کی زیادتی
09 جنوری 2020 (20:03) 2020-01-09

میڈرڈ:سپین میں تین امریکی شہری سگی بہنوں کو ریپ کا نشانہ بنانے والے افغانستان کے تین شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا

تفصیلات کے مطابق تینوں افغان شہریوں کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں جب کہ متاثرہ بہنوں کی عمریں 18 سال 20 اور 23 سال ہیں، افغان شہریوں نے تینوں بہنوں کو جنوب مشرقی شہر مورسیا میں سال نو کے موقع پر نشانہ بنایا۔ بہنوں کوریپ کا نشانہ بنانے والے تینوں افغان شہریوں کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں جب کہ متاثرہ بہنوں کی عمریں 18 سال 20 اور 23 سال ہیں۔

اسپینی حکام کے مطابق افغان شہریوں نے تینوں بہنوں کو جنوب مشرقی شہر مورسیا میں سال نو کے موقع پر نشانہ بنایا۔ متاثرہ خواتین کے جسموں پر زخموں کے نشانات پائے گئے جن سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ انہیں تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔ تینوں بہنیں سال نو کے موقع پر مورسیا شہر کے ایک ہوٹل میں تینوں افغان شہریوں سے ملیں اور اس دوران ایک بڑی بہن ایک افغان شہری کے ساتھ ان کے فلیٹ پر گئیں۔بڑی بہن کے فلیٹ پر جانے کے بعد دونوں بہنیں دو افغان شہریوں کے ساتھ ہوٹل میں رکی رہیں اور مبینہ طور پر اس وقت ہی دونوں بہنوں کو نشانہ بنایا گیا۔


ای پیپر