امریکہ نے ایران کیساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی
09 جنوری 2020 (19:40) 2020-01-09

واشنگٹن:امریکا نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے غیر مشروط مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کیلی کرافٹ نے سلامتی کونسل میں لکھے خط میں کہا کہ امریکا خطے میں امن و استحکام کے لیے ایران کے ساتھ غیر مشروط سنجیدہ مذاکرات پر راضی ہے، جنرل سلیمانی کو دفاع میں مارا اور اگر مستقبل میں ضرورت پڑی تو امریکی فوجیوں اور اثاثوں کی حفاظت کے لیے مزید کارروائی بھی کی جائے گی۔

امریکا کی جانب سے 3 جنوری کو عراقی دارالحکومت بغداد میں القدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ڈرون حملے میں ہلاکت اور ایران کے امریکی ہوائی اڈوں پر جوابی حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔دونوں ممالک کی قیادت کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف دھمکی آمیز بیانات دیئے جا رہے ہیں جب کہ اقوام متحدہ اور پاکستان سمیت بیشتر ممالک دونوں ممالک پر بات چیت کے لیے زور ڈال رہے ہیں۔


ای پیپر