اسلامی نظریاتی کونسل پر کروڑوں خرچ کرنا سمجھ سے بالاتر
09 جنوری 2020 (19:03) 2020-01-09

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسے ادارے پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کا جواز سمجھ سے بالاتر ہے، ادارے کی تشکیل نو کی ضرورت ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں، آج تک مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے رہنمائی نہیں ملی۔ایسے ادارے پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کا جواز سمجھ سے بالاتر ہے، ادارے کی تشکیل نو کی ضرورت ہے۔ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور انتہائی جید لوگ ادارے کو سنبھالیں۔


ای پیپر