حریم شاہ کیساتھ تصاویر کسی تقریب کی ہیں: گورنر پنجاب
09 جنوری 2020 (17:16) 2020-01-09

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو بھی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے ساتھ تصاویر پر وضاحت دینا پڑ گئی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک صحافی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے متعلق سوال پوچھا کہ آپ کی بھی حریم شاہ کے ساتھ تصاویر سامنے آئی ہیں۔ کیا حریم شاہ نے بطور تحریک انصاف پارٹی کی رکن آپ سے ملاقات کی تھی؟صحافی کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر چوہدری محمد سرور نے کہا دیکھیں بات یہ ہے کہ ایک دن میں تقریبا 200 سے 400 لوگ میرے ساتھ سیلفیاں لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا حریم شاہ کے ساتھ میری جو تصاویر ہیں وہ گورنر ہاس کی نہیں ہیں، وہ کسی تقریب کی تصویر ہے۔ لہذا اگر کوئی کسی کے ساتھ تصویر کھنچوانا چاہتا ہے تو میں نہیں سمجھتا کہ میڈیا کو اس پر اتنا بڑا مسئلہ بنانا چاہیے۔


ای پیپر