فائل فوٹو

ایران امریکا کشیدگی، پاکستان نے بھی اپنے شہریوں کو خبردار کر دیا
09 جنوری 2020 (16:07) 2020-01-09

اسلام آباد: پاکستان نے اپنے شہریوں کو عراق سفر کرنے کے حوالے سے احتیاط کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان نے عراق جانے والے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کا کہا ہے ایڈوائزری خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر جاری کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ درپیش صورتحال کے پیش نظر پاکستانی شہری فی الوقت عراق کا سفر کرنے کے سلسلے میں انتہائی احتیاط برتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق میں پہلے سے موجود شہری پاکستانی سفارت خانے سے مسلسل رابطے میں رہیں۔


ای پیپر