Image Source : Y-File

سال 2019:دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کونسا ؟
09 جنوری 2019 (23:58) 2019-01-09

کراچی:پاسپور ٹ آپ کے ملک کی پہچان دیتا ہے ،کسی بھی ملک میں داخلے کیلئے ضروری ہے کہ آپ کے پاسپورٹ کو اس ملک میں انٹری حاصل کرنے کا درجہ بھی ملا ہو ،ایسے ہی طاقتور ترین اور کمزور ترین پاسپورٹ کی نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستان اپنی پرانی پوزیشن مستحکم رکھتے ہوئے 102ویں نمبر پر رہا ،جس کے برعکس جاپان کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ تصور کیا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے ہینلے نے سال 2019 کی نئی رینکنگ جاری کی۔ہینلے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی پاسپورٹ فہرست میں پہلی پوزیشن پر براجمان رہا جس کے شہری 190 ممالک اور شہروں کا ویزہ یا پھر ائیرپورٹ پر ہی حکام سے داخلے کی اجازت لے سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سنگا پور اور جنوبی کوریا کا پاسپورٹ دوسرے نمبر پر رہا جس کے شہری 189 ممالک کا بغیر کسی پابندی کے سفر کرسکتے ہیں۔ سال 2018 میں جنوبی کوریا کا پاسپورٹ تیسرے نمبر پر تھا جس کی پوزیشن بہتر ہوئی۔

عالمی رینکنگ میں فرانس اور جرمنی کو چوتھا نمبر ملا جس کے حامل افراد 188 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں اسی طرح ڈنمارک، فن لینڈ، اٹلی، سوئیڈن کے پاسپورٹس نے چوتھی پوزیشن برقرار رکھی جبکہ اسپین کے پاسپورٹ کی ایک درجہ تنزلی ہوئی۔اسیپن وہ واحد ملک ہے جس کا پاسپورٹ پانچویں پوزیشن حاصل کرسکا، علاوہ ازیں آسٹریلیا ، نیدرلینڈ، ناروے، پرتگال، سوئٹزر لینڈ کے پاسپورٹ چھٹی پوزیشن حاصل کرسکے جبکہ سال 2018 میں ان ممالک کے پاسپورٹ پانچویں پوزیشن پر تھے۔امریکا، برطانیہ کے پاسپورٹ سال 2018 میں پانچویں نمبر پر تھے جبکہ ان دونوں ممالک کی ایک درجہ تنزلی ہوئی جن کے حامل شہری 185 ممالک کے شہروں کا ویزہ فری سفر کرسکتے ہیں۔


ای پیپر