’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ پاٹ تھری تیاری کے مراحل میں
09 جنوری 2019 (21:57) 2019-01-09

ممبئی : بالی ووڈ کی مشہور زمانہ ’’ منا بھائی ایم بی بی ایس ‘‘ فلم کے تیسرے پاٹ کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں ہیں اور اس فلم کا سکریٹ مکمل ہونے کی اطلاعات ہیں

تفصیلات کے مطابق منا بھائی ایم بی بی ایس سنجے دت کی شہرہ آفاق فلم ہے جسے بالی ووڈ کی شاہکار فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس فلم نے سنجے دت کے کیرئیر کو بھی ایک نئی راہ دکھائی تھی۔ اس اطلاعات ہیں کہ اس فلم کے ہدایتکار اور لکھاری راج کمار ہیرانی نے تیسرے پارٹ کا سکرپٹ مکمل کر لیا ہے۔

اس بات کا اعلان تو ہو گیا ہے کہ اس فلم میں سنجے دت شامل ہیں لیکن ابھی باقی کاسٹ کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ارشد وارثی بھی سنجے د ت کے ساتھی کے طور پر اس فلم میں نظر آئیں گے اور فلم کی عکسبندی کا آغاز بھی اسی سال کے اواخر میں کر دیا جائیگا۔


ای پیپر