Image Source : Yahoo

پی ایس ایل ،کراچی کنگز کی جان اہم کھلاڑی نے ٹیم کو خیرباد کہہ دیا
09 جنوری 2019 (21:34) 2019-01-09

کراچی:سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پی ایس ایل کی فرنچائز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز نے کراچی کنگز کو خیر باد کہہ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے کہا کہ میرا کراچی کنگز کے ساتھ سفر تمام ہوا، میری خدمات حاصل کرنے پر فرنچائز کے مالک اور اسٹاف کا شکرگزار ہوں، مستقبل میں کراچی کنگز کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

واضح رہے کہ سابق کپتان راشد لطیف پی ایس ایل کی فرنچائز کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز وابستہ تھے۔


ای پیپر