سعودی نوجوان کو لڑکی کی تصاویر اپ لوڈ کرنے پر سزا
09 جنوری 2019 (19:59) 2019-01-09

جدہ: سعودی نوجوان کو لڑکی کی تصاویر موبائل ایپلی کیشن پر اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا ٗ عدالت نے عبرت کا نشان بنا دیا

تفصیلات کے مطابق جدہ کی عدالت میں سعودی نوجوان پر یہ جرم ثابت ہو گیا کہ اس نے لڑکی کا سنیپ چیٹ اکاؤنٹ ہیک کر کے تصاویر ڈاؤن لوڈ کیں اور پھر انہیں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کر دیا۔ 

لڑکا پہلے اس جرم سے انکاری رہا لیکن جب عدالت میں تمام الزامات اس کیخلاف ہو گئے تو ان سے اقبالی بیان دیدیا اور پھر عدالت نے اسے 12ماہ کی سزا سنا دی ہے۔


ای پیپر