Image Source : Neotv

بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر
09 جنوری 2019 (19:56) 2019-01-09

لاہور : ہیلمٹ کی پابندی نے موٹرسائیکل سواروں کو نئی مشکل میں تو ڈال دیا لیکن دوسری طرف شہریوں کی جان کی حفاظت بھی اولین ترجیح ہے ، ہیلمٹ کی پابندی کیلئے حکومت پنجاب سمیت پورے پاکستان میں انتہائی سخت سے سخت قوانین آئے روز سامنے آ رہے ہیں جبکہ اب نئے حکم نامہ کے مطابق اگر کسی شہری نے ہیلمٹ نہ پہنا تو موٹر سائیکل کو بند کر دیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل بند کرنے جیسے سخت ترین احکامات جا ری کر دئیے ہیں ،اس کے ساتھ پنجاب حکومت کی طرف سے بغیر ہیلمٹ پیٹرول نہ دینے پر پابندی لگائی جا چکی ہے اور اگر کسی پٹرول پمپ نے ایسا کیا تو سخت کاروائی کی جائے گی ۔


ای پیپر