افغان طالبان نے امریکہ کیساتھ مذاکرات جاری رکھنے سے انکار کر دیا
09 جنوری 2019 (18:46) 2019-01-09

کابل : امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ناکام ٗ کسی بھی نتیجے پر نہ پہنچا جا سکااور افغان طالبان نے مذاکرات جاری رکھنے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی طرف سے ایجنڈے سے ہٹ جانے کی وجہ سے مذاکرات کو جاری نہ رکھنے پر مجبور ہیں۔ مذاکرات کا نیا دور آج شروع ہونا تھا لیکن افغان طالبان کی طرف سے اس پر کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔ اس سلسلہ میں افغان حکام کا کہنا ہے کہ فریقین نے اس مذاکرات جاری نہ رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔ 

افغان طالبان کے مطابق انہوں نے عالمی قوتوں کی طرف سے دباؤ کو بھی مسترد کر دیا ہے جو ان مذاکرات کو جاری رکھنے کیلئے ڈالا جا رہا تھا۔ یاد رہے کہ امر یکہ کی طرف سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اور افغان طالبان کے دومیان اس سے قبل مذاکرات کے3 سیشن ہو چکے ہیں۔


ای پیپر