راکیش روشن کا گلے کا آپریشن کامیاب
09 جنوری 2019 (17:37) 2019-01-09

ممبئی :بالی ووڈ کے نامور اداکار و ہدایتکار بھی کینسر کا شکار ٗ راکیش روشن کے گلے کی کامیاب سرجری

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپر سٹار ریتک روشن کے والد راکیش روشن گلے کے کینسر میں مبتلا تھے جن کے گلے کی کامیاب سرجری کے بعد دنیا بھر میں ان کے مداحین کو اطلاع دی گئی ہے کہ اب ان کی حالت خطے سے باہر ہے ۔

ان کی سرجری ممبئی کے پرائیویٹ ہسپتال میں کی گئی جس کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ ان کو جلد ہسپتال سے گھر شفٹ کر دیا جائیگا ۔ ان کے چھوٹے بھائی راجیش روشن نے میڈیا کو بتایا کہ اگلے تین روز تک ان کی صحت مزید بہتر ہو جائے گی جس کے بعد ان کے معمول کے مطابق علاج شروع کر دیا جائیگا۔


ای پیپر