ترک صدر نے ایک بار پھر وائٹ ہاؤس کو آڑے ہاتھوں لے لیا 
09 جنوری 2019 (16:50) 2019-01-09

انقرہ:ترکی اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں ہر آنیوالے دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب ترک صدر طیب اردوان کے بیان کے ایک بار پھر اس کشیدگی کو ہوا دی ہے جب انہوں نے وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کو سنگین غلطی قرار دیا ہے۔

ترک صدر نے ایک بیان میں کہا کہ جون بولٹن نے مذکورہ معاملے میں سنگین غلطی کی ہے اور ان کی طرف سے جاری کیا جانیوالا بیان ایک خطرناک بیان تھا۔ 

یاد رہے کہ جون بولٹن نے اسرائیل میں کہا تھا کہ شام سے امریکا کی واپسی اس کی حمایت یافتہ کرد فورسز کی حفاظت سے مشروط ہے جنہیں ترکی کی جانب سے دہشت گرد تصور کیا جانا چاہیے۔


ای پیپر