اورنج لائن منصوبہ اسی سال مکمل ہو گا : علیم خان
09 جنوری 2019 (16:12) 2019-01-09

لاہور:پی ٹی آئی کی حکومت نے اس بات سے قطعا انکار کیا ہے کہ اورنج لائن منصوبہ بند کیا جا رہا ہے بلکہ اب اعلان کیا گیا ہے کہ یہ منصوبہ اسی سال مکمل ہو گیا۔

سنیئر صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان نے ایک بیان میں اس تاثر کی نفی کی کہ اورنج لائن منصوبہ بند کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ اسی سال جون یا جولائی میں مکمل کر لیا جائیگا لیکن جو بنیادی مسئلہ ہے کہ وہ اس منصوبے پر اٹھنے والے اخراجات ہیں۔ یہ پر سالانہ 120ارب ڈالر خرچ کرنا پڑیں گے ٗ یہ ایک سفید ہاتھی ہے اور ہم مجبوری میں اسے چلائیں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم عمران خان بے گناہ ہیں تو نیب کو اس کا اعلان کرنا چاہیے اور مجھے بھی بتایا جائے کہ میں نے ایسا کیا کیا ہے جو چار سال سے میرا کیس چل رہا ہے۔ سابقہ دور حکومت میں 2015ء سے جاری میرے خلاف انکوائری ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی ہے۔

Back to Conversion Tool


ای پیپر