فوٹو بشکریہ فیس بک

شہباز شریف اور نواز شریف کی طبیعت بارے بڑی خبر آگئی
09 جنوری 2019 (15:51) 2019-01-09

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی طبیعت نہ سنبھل سکی، کمر میں درد برقرار ہے۔

پمز کے ڈاکٹروں نے منسٹر انکلیو میں شہباز شریف کا معائنہ کیا، ان کی ایک گھنٹے تک فزیو تھراپی بھی کی گئی۔ شہباز شریف کی ادویات میں تبدیلی کر دی گئی۔

دوسری جانب کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید نواز شریف کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے آج کافی وقت دھوپ میں بیٹھ کر گزارا۔ ڈاکٹروں کے مطابق گزشتہ رات سابق وزیراعظم کو سردی کی وجہ سے فلو ہو گیا تھا روم ٹمپریچر نارمل نہ ہونے کی وجہ سے فلو شدت اختیار کر گیا۔

مریم نواز نے جیل حکام سے فوری رابطہ کیا اور اپنے والد کی صحت سے متعلق پوچھا جس پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کا بلڈپریشر نارمل ہے جبکہ فلو کیلئے میڈیسن تجویز کر دی گئی ہے۔


ای پیپر