فوٹو بشکریہ فیس بک

تبدیلی سرکار کا فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ
09 جنوری 2019 (14:44) 2019-01-09

اسلام آباد: تبدیلی سرکار نے فوجی عدالتوں کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید دو سال کی توسیع کی جائے گی۔ وزارت قانون نے وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر مسودہ تیار کر لیا۔

حکومت نے فوجی عدالتوں کے معاملے پر اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ فوجی عدالتوں کی مدت 6 جنوری کو ختم ہو چکی تھی۔

واضح رہے کہ فوجی عدالتیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت 2015ء میں قائم کی گئی تھیں۔


ای پیپر