فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

دورہ جنوبی افریقہ میں پہلی کامیابی کا حصول، پاکستانی ٹیم نے کمر کس لی
09 جنوری 2019 (14:06) 2019-01-09

جوہانسبرگ: دورہ جنوبی افریقہ میں پہلی کامیابی کا حصول، پاکستانی ٹیم نے کمر کس لی، پاکستان جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم نے جوہانسبرگ میں ڈیرے ڈال لیے۔ ٹریننگ کیمپ میں پلیئرز نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں موجود خامیوں کو دور کیا۔

مسلسل دو شکستوں کا شکار ٹیم پاکستان میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ جوہانسبرگ ٹیسٹ کیلئے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو فخر زمان کی جگہ شامل کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ جبکہ لیگ سپنر یاسر شاہ کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف ٹیم میں کم بیک کریں گے۔ شاداب خان کو بھی فائنل الیون کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔


ای پیپر