سکرین شوٹ

فیاض الحسن چوہان کے معاملے پر سینئر صوبائی وزیر بھی میدان میں آگئے، بڑا اعلان کر دیا
09 جنوری 2019 (13:14) 2019-01-09

لاہور: سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کے معاملے پر میڈیا سے معذرت کر لی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ میں حکومت کی جانب سے صحافی برادری سے معافی مانگتا ہوں۔ نیب آزادانہ طور پر کیسز کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اگر عمران خان یا علیم خان قصور وار ہیں تو نیب بتا دے، اگر قصور وار نہیں تو کیسز بند کر دینے چاہیئں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 4 سال آئی ٹی کا وزیر رہا جبکہ 11 سال اپوزیشن میں رہا کسی کے پاس میرے خلاف کرپشن کے ثبوت ہیں تو سامنے لائے۔ کرپشن الزامات کی تحقیقات مقررہ مدت میں ہونی چاہیے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین بالکل بند نہیں ہو رہی۔ اورنج ٹرین کیلئے سالانہ 120 ارب روپیہ دیا جائے گا۔


ای پیپر