فوٹو بشکریہ فیس بک

محکمہ موسمیات نے کل سے ملک میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی
09 جنوری 2019 (12:39) 2019-01-09

لاہور: موسم کا حال بتانے والوں نے پیش گوئی کی ہے کہ کل سے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے کل سے ہونیوالی ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ ضلعی انتظامیہ کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کل سے صوبے کے بالائی علاقوں میں برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ جبکہ میدانی علاقوں میں تیز بارشوں سے نقصان کا خدشہ ہے۔

ملک بھر میں سردی کے ڈیرے، بالائی علاقوں میں برفباری نے وادی کے حسن کو چار چاند لگا دیئے۔ مری، لوئر دیر، مالاکنڈ، ہزارہ، کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی برفباری سے پہاڑوں نے سفید شال اوڑھ لی۔ اسکردو، ناران، کالام اور سوات میں بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ، درجہ حرارت منفی 15 تک جا گرا۔

کوئٹہ اور خضدار سمیت بلوچستان کے بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے شہری ٹھٹھرنے لگے۔


ای پیپر